جنت اور جہنم کی تخلیق کا بیان
راوی: سلیمان بن حرب , مسدد , حماد بن زید , ایوب , نافع , عبداللہ بن عمر
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ وَمُسَدَّدٌ قَالَا حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ أَمَامَکُمْ حَوْضًا مَا بَيْنَ نَاحِيَتَيْهِ کَمَا بَيْنَ جَرْبَائَ وَأَذْرُحَ
سلیمان بن حرب، مسدد، حماد بن زید، ایوب، نافع، حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ بیشک تمہارے سامنے (بہت جلد قیامت میں) ایک حوض ہوگا جس کے دونوں کناروں کے درمیان اتنا فاصلہ ہوگا کہ جتنا" جرباء" اور اذرح میں۔