سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ سنت کا بیان ۔ حدیث 1360

خوارج کے قتل کا بیان

راوی: محمد بن عبید , محمد بن عیسی , حماد , ایوب , عبیدہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ عِيسَی الْمَعْنَی قَالَا حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ عَبِيدَةَ أَنَّ عَلِيًّا ذَکَرَ أَهْلَ النَّهْرَوَانِ فَقَالَ فِيهِمْ رَجُلٌ مُودَنُ الْيَدِ أَوْ مُخْدَجُ الْيَدِ أَوْ مَثْدُونُ الْيَدِ لَوْلَا أَنْ تَبْطَرُوا لَنَبَّأْتُکُمْ مَا وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ يَقْتُلُونَهُمْ عَلَی لِسَانِ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ قُلْتُ أَنْتَ سَمِعْتَ هَذَا مِنْهُ قَالَ قَالَ إِي وَرَبِّ الْکَعْبَةِ

محمد بن عبید، محمد بن عیسی، حماد، ایوب، حضرت عبیدہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ایک بار اہل نہران کا ذکر فرماتے ہوئے کہا کہ ان میں ایک چھوٹے چھوٹے ہاتھوں والا شخص ہے۔ کاش کہ تم میری بات تسلیم کرتے تو میں تمہیں اس وعدہ کے بارے میں بتلاتا جو اللہ نے ان لوگوں سے لڑنے والوں کے لئے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زبان پر کیا ہے میں نے کہا ہے کہ کیا آپ نے خود حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے فرمایا کہ ہاں رب کعبہ کی قسم۔

یہ حدیث شیئر کریں