سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ ادب کا بیان ۔ حدیث 1418

مجلس میں کشادہ ہو کر بیٹھنے کا بیان

راوی: مسدد , یحیی , اسماعیل , قیس اپنے والد حازم

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ إِسْمَعِيلَ قَالَ حَدَّثَنِي قَيْسٌ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ جَائَ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ فَقَامَ فِي الشَّمْسِ فَأَمَرَ بِهِ فَحُوِّلَ إِلَی الظِّلِّ

مسدد، یحیی، اسماعیل، قیس اپنے والد حازم سے روایت کرتے ہیں وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے جبکہ حضور اکرم خطبہ دے رہے تھے تو وہ دھوپ میں ہی کھڑے ہوگئے تو آپ انہیں وہاں سے ہٹنے کا حکم دیا چنانچہ وہ دھوپ سے سایہ میں آگئے۔

Narrated AbuHazim al-Bajali:
AbuHazim came when the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) was addressing. He stood in the sun. He ordered him (to shift) and he shifted to the shade.

یہ حدیث شیئر کریں