حلقے بنا کر بیٹھنا
راوی: محمد بن جعفر , ہناد , شریک , سماک , جابر بن سمرہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْوَرَکَانِيُّ وَهَنَّادٌ أَنَّ شَرِيکًا أَخْبَرَهُمْ عَنْ سِمَاکٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ کُنَّا إِذَا أَتَيْنَا النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَلَسَ أَحَدُنَا حَيْثُ يَنْتَهِي
محمد بن جعفر، ہناد، شریک، سماک، حضرت جابر بن سمرہ فرماتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حاضر ہوتے ہیں تو ہم میں سے ہر ایک کو جہاں جگہ ملتی لوگوں کے آخر میں وہیں بیٹھ جاتا تھا۔