کسی کے لئے اپنی جگہ سے اٹھنے کا بیان
راوی: مسلم بن ابراہیم , ابان , قتادہ , انس
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا أَبَانُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَثَلُ الْمُؤْمِنِ الَّذِي يَقْرَأُ الْقُرْآنَ مَثَلُ الْأُتْرُجَّةِ رِيحُهَا طَيِّبٌ وَطَعْمُهَا طَيِّبٌ وَمَثَلُ الْمُؤْمِنِ الَّذِي لَا يَقْرَأُ الْقُرْآنَ کَمَثَلِ التَّمْرَةِ طَعْمُهَا طَيِّبٌ وَلَا رِيحَ لَهَا وَمَثَلُ الْفَاجِرِ الَّذِي يَقْرَأُ الْقُرْآنَ کَمَثَلِ الرَّيْحَانَةِ رِيحُهَا طَيِّبٌ وَطَعْمُهَا مُرٌّ وَمَثَلُ الْفَاجِرِ الَّذِي لَا يَقْرَأُ الْقُرْآنَ کَمَثَلِ الْحَنْظَلَةِ طَعْمُهَا مَرٌّ وَلَا رِيحَ لَهَا وَمَثَلُ الْجَلِيسِ الصَّالِحِ کَمَثَلِ صَاحِبِ الْمِسْکِ إِنْ لَمْ يُصِبْکَ مِنْهُ شَيْئٌ أَصَابَکَ مِنْ رِيحِهِ وَمَثَلُ جَلِيسِ السُّوئِ کَمَثَلِ صَاحِبِ الْکِيرِ إِنْ لَمْ يُصِبْکَ مِنْ سَوَادِهِ أَصَابَکَ مِنْ دُخَانِهِ
مسلم بن ابراہیم، ابان، قتادہ، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ وہ مومن جو قرآن کریم پڑھتا ہے اس کی مثال ترنج کی ہے کہ اس کی خوشبو بھی پاکیزہ ہے اور اس کا ذائقہ بھی عمدہ ہوتا ہے اور وہ مومن جو قرآن کریم پڑھتا نہیں ہے اس کی مثال کھجور کی سی ہے کہ اس کا ذائقہ تو عمدہ ہوتا ہے لیکن اس کی کوئی خوشبو عمدہ نہیں ہے اور اس فاسق وفاجر آدمی کی مثال جو قرآن کریم پڑھتا ہے ریحانہ کے پھل کی طرح ہے کہ اس کی خوشبو عمدہ ہوتی ہے لیکن اس کا ذائقہ کڑوا ہوتا ہے اور وہ فاجر آدمی جو قرآن کریم کی تلاوت نہیں کرتا اس کی مثال حنظلہ کی ہے کہ اس کا ذائقہ بھی کڑوا ہوتا ہے اور خوشبو بھی کچھ نہیں ہوتی اور نیک آدمی کے ہم نشین کی مثال مشک والے کی سی ہے کہ اگر تجھے اس مشک میں سے کچھ بھی نہ ملے تو اس کی خوشبو تو تجھے پہنچے ہی گی اور برے آدمی کے ہم نشین کی مثال دھونکنے والے کی سی ہے کہ اگر اس کی کالک تجھے نہ بھی لگے لیکن اس کا دھواں تو تجھے ضرور پہنچے گا۔
Narrated Anas ibn Malik:
The Prophet (peace_be_upon_him) said: A believer who recites the Qur'an is like a citron whose fragrance is sweet and whose taste is sweet, a believer who does not recite the Qur'an is like a date which has no fragrance but has sweet taste, a profligate who recites the Qur'an is like basil whose fragrance is sweet but whose taste is bitter, and the profligate who does not recite the Qur'an is like the colocynth which has a bitter taste and has not fragrance. A good companion is like a man who has musk; if nothing of it goes to you, its fragrance will (certainly) go to you; and a bad companion is like a man who has bellows; if its (black) root does not go to you, its smoke will (certainly) go to you.