سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ ادب کا بیان ۔ حدیث 1429

کسی کے لئے اپنی جگہ سے اٹھنے کا بیان

راوی: ابن بشار , ابوعامر , ابوداؤد , زہیر , محمد موسیٰ بن ردان , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا ابْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ وَأَبُو دَاوُدَ قَالَا حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ حَدَّثَنِي مُوسَی بْنُ وَرْدَانَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الرَّجُلُ عَلَی دِينِ خَلِيلِهِ فَلْيَنْظُرْ أَحَدُکُمْ مَنْ يُخَالِلُ

ابن بشار، ابوعامر، ابوداؤد، زہیر، محمد موسیٰ بن ردان، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ آدمی اپنے دوست کے دین پر ہوتا ہے پس ہر ایک دیکھ لے کہ کس سے دوستی کرتا ہے۔

Narrated AbuHurayrah:
The Prophet (peace_be_upon_him) said: A man follows the religion of his friend; so each one should consider whom he makes his friend.

یہ حدیث شیئر کریں