سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ ادب کا بیان ۔ حدیث 1430

کسی کے لئے اپنی جگہ سے اٹھنے کا بیان

راوی: ہارون بن زید , بن ابوزر , جعفر , ابن برقان , یزید , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَبِي الزَّرْقَاءِ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ يَعْنِي ابْنَ بُرْقَانَ عَنْ يَزِيدَ يَعْنِي ابْنَ الْأَصَمِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ يَرْفَعُهُ قَالَ الْأَرْوَاحُ جُنُودٌ مُجَنَّدَةٌ فَمَا تَعَارَفَ مِنْهَا ائْتَلَفَ وَمَا تَنَاكَرَ مِنْهَا اخْتَلَفَ

ہارون بن زید، بن ابوزر، جعفر، ابن برقان، یزید، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مرفوعاً مروی ہے کہ آپ نے فرمایا کہ تمام ارواح انسانیہ گروہ درگروہ تھے۔ پس وہاں جن میں آپس میں تعارف تھا تو وہ ایک دوسرے سے الفت رکھتے ہیں اور جو وہاں آپس میں ناواقف تھیں وہ یہاں بھی مختلف رہتے ہیں۔

یہ حدیث شیئر کریں