راست کلام کرنا
راوی: محمد بن علاء , محمد بن بشر , مسعر
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَائِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ عَنْ مِسْعَرٍ قَالَ سَمِعْتُ شَيْخًا فِي الْمَسْجِدِ يَقُولُ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ کَانَ فِي کَلَامِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَرْتِيلٌ أَوْ تَرْسِيلٌ
محمد بن علاء، محمد بن بشر، مسعر کہتے ہیں کہ میں نے مسجد میں ایک شیخ کو سنا وہ کہہ رہا تھا کہ میں نے حضرت جابر بن عبداللہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ گفتگو میں ٹھہر ٹھہر کر بات کرتے تھے۔
Narrated Jabir ibn Abdullah:
The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) spoke in a distinct and leisurely manner.