جو اللہ تعالیٰ نے نازل کیا ہے اس کے مطابق قاضیوں کے اجتہاد کا بیان اس لئے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جس نے اس کے مطابق فیصلہ نہیں کیا جو اللہ تعالی نے نازل کیا ہے ایسے لوگ ظالم ہیں اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس حکمت والے کی تعریف کی ہے جو حکمت سے فیصلہ کرے اور اس کی تعظیم کرے اور اپنی طرف سے کوئی تکلف نہ کرے اور خلفاء کے مشورہ اور ان کا اہل علم سے سوال کرنے کا بیان
راوی: شہاب بن عبادہ , ابراہیم بن حمید , اسمعیل , قیس , عبد اللہ
حَدَّثَنَا شِهَابُ بْنُ عَبَّادٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حُمَيْدٍ عَنْ إِسْمَاعِيلَ عَنْ قَيْسٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا حَسَدَ إِلَّا فِي اثْنَتَيْنِ رَجُلٌ آتَاهُ اللَّهُ مَالًا فَسُلِّطَ عَلَی هَلَکَتِهِ فِي الْحَقِّ وَآخَرُ آتَاهُ اللَّهُ حِکْمَةً فَهُوَ يَقْضِي بِهَا وَيُعَلِّمُهَا
شہاب بن عبادہ، ابراہیم بن حمید، اسماعیل، قیس، حضرت عبداللہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ دو آدمیوں کے سوا کسی پر حسد (رشک) نہیں ہے ایک وہ جس کو اللہ نے مال دیا اور اسے اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کی قدرت دی، اور دوسرا جس کو اللہ نے حکمت دی اور وہ اس کے ذریعے فیصلہ کرے اور اس کی تعلیم دے۔
Narrated 'Abdullah:
Allah's Apostle said, "Do not wish to be like anybody except in two cases: The case of a man whom Allah has given wealth and he spends it in the right way, and that of a man whom Allah has given religious wisdom (i.e., Qur'an and Sunna) and he gives his verdicts according to it and teaches it." (to others i.e., religious knowledge of Qur'an and Sunna (Prophet's Traditions)). "