صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ کتاب اور سنت کو مضبوطی سے پکڑنے کا بیان ۔ حدیث 2223

اس شخص کے گناہ کا بیان جس نے گمراہی کی طرف بلایا یا کوئی برا طریقہ ایجاد کیا، اس لئے کہ اللہ کا قول ہے کہ اور ان کے گناہوں کا بوجھ اٹھائیں گے، جن کو گمراہ کرتے ہیں۔

راوی: حمیدی , سفیان , اعمش , عبداللہ بن مرہ , مسروق , عبد اللہ

حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُرَّةَ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْسَ مِنْ نَفْسٍ تُقْتَلُ ظُلْمًا إِلَّا کَانَ عَلَی ابْنِ آدَمَ الْأَوَّلِ کِفْلٌ مِنْهَا وَرُبَّمَا قَالَ سُفْيَانُ مِنْ دَمِهَا لِأَنَّهُ أَوَّلُ مَنْ سَنَّ الْقَتْلَ أَوَّلًا

حمیدی، سفیان، اعمش، عبداللہ بن مرہ، مسروق، حضرت عبداللہ سے روایت کرتے ہیں نہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص بھی ظلما قتل کیا جائے گا تو اس کے قتل کا گناہ ایک حصہ حضرت آدم کے پہلے بیٹے یعنی قابیل پر ہوگا اور سفیان نے کبھی" من دمہا " (یعنی اس کے خون کا ایک حصہ) کے الفاظ بیان کئے ہیں اس لئے کہ وہ پہلا شخص ہے جس نے قتل کا طریقہ ایجاد کیا۔

Narrated 'Abdullah:
The Prophet said, "None is killed unjustly, but the first son of Adam will have a part of its burden." Sufyan said, "..a part of its blood because he was the first to establish the tradition of murdering"

یہ حدیث شیئر کریں