سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ ادب کا بیان ۔ حدیث 1474

غیبت کا بیان

راوی: ابن مصفی , بقیہ , ابومغیرہ , صفوان , راشد بن سعید , عبدالرحمن بن جبیر بن جریح , انس بن مالک

حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُصَفَّی حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ وَأَبُو الْمُغِيرَةِ قَالَا حَدَّثَنَا صَفْوَانُ قَالَ حَدَّثَنِي رَاشِدُ بْنُ سَعْدٍ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ جُبَيْرٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا عُرِجَ بِي مَرَرْتُ بِقَوْمٍ لَهُمْ أَظْفَارٌ مِنْ نُحَاسٍ يَخْمُشُونَ وُجُوهَهُمْ وَصُدُورَهُمْ فَقُلْتُ مَنْ هَؤُلَائِ يَا جِبْرِيلُ قَالَ هَؤُلَائِ الَّذِينَ يَأْکُلُونَ لُحُومَ النَّاسِ وَيَقَعُونَ فِي أَعْرَاضِهِمْ قَالَ أَبُو دَاوُد حَدَّثَنَاه يَحْيَی بْنُ عُثْمَانَ عَنْ بَقِيَّةَ لَيْسَ فِيهِ أَنَسٌ حَدَّثَنَا عِيسَی بْنُ أَبِي عِيسَی السَّيْلَحِينِيُّ عَنْ أَبِي الْمُغِيرَةِ کَمَا قَالَ ابْنُ الْمُصَفَّی

ابن مصفی، بقیہ، ابومغیرہ، صفوان، راشد بن سعید، عبدالرحمن بن جبیر بن جریح، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن مالک فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جب مجھے معراج عطا کی گئی تو اس رات میں ایک قوم پر گذرا ان کے ناخن تانبے کے تھے اور وہ ان ناخنوں سے اپنے چہرے اور سینے کھرچ رہے تھے تو میں نے کہا کہ یہ کون لوگ ہیں اے جبرائیل انہوں نے فرمایا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو لوگوں کا گوشت کھاتے ہیں اور ان کی عزت وآبرو کے درپے رہتے ہیں امام ابوداؤد فرماتے ہیں کہ اس حدیث کو یحییٰ بن عثمان نے بقیہ کے واسطے سے ہم سے بیان کیا کہ اس میں حضرت انس کا تذکرہ نہیں اور عیسیٰ بن ابی عیسیٰ السلحینی نے ابوالمغیرہ کے واسطہ سے ہم سے بیان کیا کہ تو ابن المصفی کی مذکورہ بالاحدیث ہی کی طرح بیان کیا۔

Narrated Anas ibn Malik:
The Prophet (peace_be_upon_him) said: When I was taken up to heaven I passed by people who had nails of copper and were scratching their faces and their breasts. I said: Who are these people, Gabriel? He replied: They are those who were given to back biting and who aspersed people's honour.

یہ حدیث شیئر کریں