صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ کتاب اور سنت کو مضبوطی سے پکڑنے کا بیان ۔ حدیث 2236

نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا اہل علم کو اتفاق پر رغبت دلانے کا بیان، اور اس امر کا بیان جس پر حرمین (مکہ اور مدینہ کے علماء) متفق ہوجائیں، اور جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور مہاجرین اور انصار (رضوان اللہ علیہم اجمعین) کے متبرک مقامات ہیں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے نماز پڑھنے کی جگہ اور منبر اور قبر کا بیان۔

راوی: ابن ابی مریم , ابوغسان , ابوحازم , سہل

حدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ حَدَّثَنَا أَبُو غَسَّانَ حَدَّثَنِي أَبُو حَازِمٍ عَنْ سَهْلٍ أَنَّهُ کَانَ بَيْنَ جِدَارِ الْمَسْجِدِ مِمَّا يَلِي الْقِبْلَةَ وَبَيْنَ الْمِنْبَرِ مَمَرُّ الشَّاةِ

ابن ابی مریم، ابوغسان، ابوحازم ، حضرت سہل سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ مسجد کی قبلہ کی طرف دیوار اور منبر کے درمیان اتنا فاصلہ تھا کہ بکری گزر جائے۔

Narrated Sahl:
The distance between the pulpit and the wall of the mosque on the side of the Qibla was just sufficient for a sheep to pass through.

یہ حدیث شیئر کریں