کسی شخص کی غیبت، غیبت نہیں کہلاتی
راوی:
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ ثَوْرٍ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ قَتَادَةَ قَالَ أَيَعْجِزُ أَحَدُكُمْ أَنْ يَكُونَ مِثْلَ أَبِي ضَيْغَمٍ أَوْ ضَمْضَمٍ شَكَّ ابْنُ عُبَيْدٍ كَانَ إِذَا أَصْبَحَ قَالَ اللَّهُمَّ إِنِّي قَدْ تَصَدَّقْتُ بِعِرْضِي عَلَى عِبَادِكَ
محمد بن عبید ، ابن ثور، معمر ، قتادہ رحمۃ اللہ علیہ بیان کرتے ہیں کہ کیا تم میں سے کوئی اس بات سے عاجز ہے کہ وہ ابوضیغم یا ابو ضمضم کی طرح ہو جائے۔ کیونکہ وہ جب صبح کرتا (ہر روز) تو کہتا :اے اللہ!میں نے تیرے بندوں پر اپنی عزت صدقہ کی (یعنی اگر وہ میری عزت کے متعلق کوئی غیبت وغیرہ کریں تو انہیں معاف فرما)