سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ ادب کا بیان ۔ حدیث 1482

کسی شخص کی غیبت، غیبت نہیں کہلاتی

راوی:

حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَجْلَانَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيَعْجِزُ أَحَدُكُمْ أَنْ يَكُونَ مِثْلَ أَبِي ضَمْضَمٍ قَالُوا وَمَنْ أَبُو ضَمْضَمٍ قَالَ رَجُلٌ فِيمَنْ كَانَ مِنْ قَبْلِكُمْ بِمَعْنَاهُ قَالَ عِرْضِي لِمَنْ شَتَمَنِي قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاهُ هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ قَالَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْعَمِّيِّ عَنْ ثَابِتٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَنَسٌ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَعْنَاهُ قَالَ أَبُو دَاوُد وَحَدِيثُ حَمَّادٍ أَصَحُّ

موسی بن اسماعیل ، حماد بن ثابت ، عبدالرحمٰن بن عجلان رضی اللہ تعالٰی عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : کیا تم میں سے کوئی شخص اس بات سے عاجز ہے کہ وہ ابو ضمضم کی طرح ہو جائے۔ انہوں نے کہا : ابو ضمضم کون ہے؟آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: وہ تم سے پہلے لوگوں میں سے ایک شخص تھا، پھر حدیث سابق کے ہم معنی روایت بیان کی۔فرمایا: میری عزت اس کے لئے جو مجھےگالی دے(یعنی گالی دینے کا اسے میری طرف سے حق ہے) ابوداؤد بیان کرتے ہیں کہ ہاشم بن قاسم نے اسے روایت کیا تو کہا عن محمد بن عبداللہ العمی عن ثابت۔ انہوں نے کہا کہ انس رضی اللہ تعالٰی عنہ نے ہمیں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے حدیث سابق کے ہم معنی روایت بیان کی۔ ابوداؤد بیان کرتے ہیں کہ حماد کی حدیث زیادہ صحیح ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں