سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ ادب کا بیان ۔ حدیث 1494

مردہ لوگوں کو برابھلا کہنے کی ممانعت

راوی: زہیربن حرب , وکیع , ہشام بن عروہ , عائشہ

حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا مَاتَ صَاحِبُکُمْ فَدَعُوهُ وَلَا تَقَعُوا فِيهِ

زہیربن حرب، وکیع، ہشام بن عروہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جب تمہارا کوئی ساتھی مرجائے تو اسے چھوڑ دو اور اس کے عیوب کے بیان میں مت پڑا کرو کیونکہ اس کا معاملہ اللہ کے سپرد ہوگیا ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں