برے نام کو بدلنا
راوی: نفیلی , زہیر , منصور بن معتمر , ہلال , یساف , ربیع بن عمیلا , سمرہ بن جندب
حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا مَنْصُورُ بْنُ الْمُعْتَمِرِ عَنْ هِلَالِ بْنِ يَسَافٍ عَنْ رَبِيعِ بْنِ عُمَيْلَةَ عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تُسَمِّيَنَّ غُلَامَکَ يَسَارًا وَلَا رَبَاحًا وَلَا نَجِيحًا وَلَا أَفْلَحَ فَإِنَّکَ تَقُولُ أَثَمَّ هُوَ فَيَقُولُ لَا إِنَّمَا هُنَّ أَرْبَعٌ فَلَا تَزِيدَنَّ عَلَيَّ
نفیلی، زہیر، منصور بن معتمر، ہلال، یساف، ربیع بن عمیلا، حضرت سمرہ بن جندب فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اپنے غلام کا نام رباح (نفع) یسار (سہولت) نجیح (کامیابی) اور افلح (فلاح وکامیابی) نہ رکھو کیونکہ تم اسے کہوگے کہ کیا وہ ہے یہاں؟ دوسرا کہے گا نہیں بس یہی چار ہیں ممنوعہ پس مجھ پر زیادہ مت کرو۔