جمائی لینے کا بیان
راوی: احمد بن یونس , زہیر , سہیل , ابن ابوسعید خدری
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ عَنْ سُهَيْلٍ عَنْ ابْنِ أَبِی سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا تَثَائَبَ أَحَدُکُمْ فَلْيُمْسِکْ عَلَی فِيهِ فَإِنَّ الشَّيْطَانَ يَدْخُلُ
احمد بن یونس، زہیر، سہیل، ابن ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم میں سے کسی کو جمائی آئے تو اسے چاہیے کہ اپنا منہ بند کر لے کیونکہ شیطان منہ میں داخل ہو جاتا ہے۔