سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ ادب کا بیان ۔ حدیث 1636

سوتے وقت کس طرف منہ رکھے؟

راوی: مسدد , حماد , خالد حذاء , ابوقلابہ , ام سلمہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّائِ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ بَعْضِ آلِ أُمِّ سَلَمَةَ کَانَ فِرَاشُ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوًا مِمَّا يُوضَعُ الْإِنْسَانُ فِي قَبْرِهِ وَکَانَ الْمَسْجِدُ عِنْدَ رَأْسِهِ

مسدد، حماد، خالد حذاء، ابوقلابہ، حضرت ام سلمہ کے بعض گھر والوں سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا بستر اس طرح بچھایا جاتا جس طرح انسان قبر میں رکھا جاتا ہے آپ کے سر مبارک کے سامنے قبلہ رخ اور مسجد نبوی ہوتی۔

Narrated Umm Salamah, Ummul Mu'minin:
Some relative of Umm Salamah said: The bed of the Prophet (peace_be_upon_him) was set as a man is laid in his grave; the mosque was towards his head.

یہ حدیث شیئر کریں