سونے کی دعا کا بیان
راوی: مسدد , معتمر , منصور , سعد بن عبیدہ , براء بن عاذب
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ قَالَ سَمِعْتُ مَنْصُورًا يُحَدِّثُ عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ قَالَ حَدَّثَنِي الْبَرَائُ بْنُ عَازِبٍ قَالَ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَتَيْتَ مَضْجَعَکَ فَتَوَضَّأْ وُضُوئَکَ لِلصَّلَاةِ ثُمَّ اضْطَجِعْ عَلَی شِقِّکَ الْأَيْمَنِ وَقُلْ اللَّهُمَّ أَسْلَمْتُ وَجْهِي إِلَيْکَ وَفَوَّضْتُ أَمْرِي إِلَيْکَ وَأَلْجَأْتُ ظَهْرِي إِلَيْکَ رَهْبَةً وَرَغْبَةً إِلَيْکَ لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجَی مِنْکَ إِلَّا إِلَيْکَ آمَنْتُ بِکِتَابِکَ الَّذِي أَنْزَلْتَ وَنَبِيِّکَ الَّذِي أَرْسَلْتَ قَالَ فَإِنْ مِتَّ مِتَّ عَلَی الْفِطْرَةِ وَاجْعَلْهُنَّ آخِرَ مَا تَقُولُ قَالَ الْبَرَائُ فَقُلْتُ أَسْتَذْکِرُهُنَّ فَقُلْتُ وَبِرَسُولِکَ الَّذِي أَرْسَلْتَ قَالَ لَا وَنَبِيِّکَ الَّذِي أَرْسَلْتَ
مسدد، معتمر، منصور، سعد بن عبیدہ، حضرت براء بن عاذب رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا۔ جب تو اپنے بستر پر آئے تو وضو کر لے نماز والا وضو پھر اپنی دائیں کروٹ پر لیٹ جا اور کہہ اللَّهُمَّ أَسْلَمْتُ وَجْهِي إِلَيْکَ وَفَوَّضْتُ أَمْرِي إِلَيْکَ وَأَلْجَأْتُ ظَهْرِي إِلَيْکَ رَهْبَةً وَرَغْبَةً إِلَيْکَ لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجَی مِنْکَ إِلَّا إِلَيْکَ آمَنْتُ بِکِتَابِکَ الَّذِي أَنْزَلْتَ وَنَبِيِّکَ الَّذِي أَرْسَلْتَ اے اللہ میں نے اپنا آپ آپ کے سپرد کردیا اور اپنے تمام امور آپ کی طرف تفویض کر دئیے اور اپنی پشت آپ کی طرف کر دی۔ (آپ کی ذات پر مکمل بھروسہ کیا رغبت و رہبت میں آپ کے علاوہ کوئی ٹھکانہ نہیں آپ سے بچ کر کہیں جائے امان نہیں جو کتاب آپ نے نازل کی۔ اس پر ایمان لایا۔جو نبی آپ نے بھیجے ان پر ایمان لایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ یہ دعا پڑھ کر اگر تو مر گیا تو فطرت پر مرے گا (اور فطرت اسلام ہے اور ان کلمات کو سونے سے قبل اپنے آخری کلمات بنالے اس کے بعد کوئی اور بات نہ کر) حضرت براء رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے کہا کہ میں اب اسے یاد کر لیتا ہوں (جب دہرانے لگا) تو میں نے کہ دیا وَبِرَسُولِکَ الَّذِي أَرْسَلْتَ ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا نہیں یہ کہ ونبیک الزی ارسلت۔ معلوم ہوا کہ دعاؤں میں الفاظ مسنونہ کو بدلنا نہیں چاہیے انہیں الفاظ سے دعا کرنی چاہیے جو ماثورو مسنون ہیں۔