سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ ادب کا بیان ۔ حدیث 1641

سونے کی دعا کا بیان

راوی: ابوبکر بن ابوشیبہ , وکیع , سفیان , عبدالملک بن عمیر , ربعی , حذیفہ بن یمان

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ رِبْعِيٍّ عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا نَامَ قَالَ اللَّهُمَّ بِاسْمِکَ أَحْيَا وَأَمُوتُ وَإِذَا اسْتَيْقَظَ قَالَ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَحْيَانَا بَعْدَمَا أَمَاتَنَا وَإِلَيْهِ النُّشُورُ

ابوبکر بن ابوشیبہ، وکیع، سفیان، عبدالملک بن عمیر، ربعی، حضرت حذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن یمان فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب سوتے تو فرمایا کرتے اللَّهُمَّ بِاسْمِکَ أَحْيَا وَأَمُوتُ۔ اے اللہ میں آپ کے نام کے ساتھ زندہ ہوتا ہوں اور آپ کے نام کے ساتھ مرتا ہوں۔ (نیند بھی ایک عارضی موت ہے) اور جب بیدار ہوتے تو فرماتے تمام تعریف اللہ کی ہے جس نے ہمیں مارنے کے بعد زندہ کیا اور اسی کی طرف لوٹنا ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں