سونے کی دعا کا بیان
راوی: عباس بن عبدالعظیم , احوس , یعنی ابن جواب , عمار بن رزیق , ابواسحاق , حارث , ابومیسرہ , علی
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ الْعَنْبَرِيُّ حَدَّثَنَا الْأَحْوَصُ يَعْنِي ابْنَ جَوَّابٍ حَدَّثَنَا عَمَّارُ بْنُ رُزَيْقٍ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْحَارِثِ وَأَبِي مَيْسَرَةَ عَنْ عَلِيٍّ رَحِمَهُ اللَّهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ کَانَ يَقُولُ عِنْدَ مَضْجَعِهِ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِوَجْهِکَ الْکَرِيمِ وَکَلِمَاتِکَ التَّامَّةِ مِنْ شَرِّ مَا أَنْتَ آخِذٌ بِنَاصِيَتِهِ اللَّهُمَّ أَنْتَ تَکْشِفُ الْمَغْرَمَ وَالْمَأْثَمَ اللَّهُمَّ لَا يُهْزَمُ جُنْدُکَ وَلَا يُخْلَفُ وَعْدُکَ وَلَا يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْکَ الْجَدُّ سُبْحَانَکَ وَبِحَمْدِکَ
عباس بن عبدالعظیم، احوس، یعنی ابن جواب، عمار بن رزیق، ابواسحاق، حارث، ابومیسرہ، حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سوتے وقت یہ دعا پڑھا کرتے تھے۔ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِوَجْهِکَ الْکَرِيمِ الخ۔ اے اللہ میں پناہ مانگتا ہوں آپ کی کریم ذات کی اور آپ کے مکمل کلمات کے ہر اس چیز کے شر سے جسے آپ اس کی پیشانی سے پکڑے ہوئے ہیں اے اللہ آپ ہی قرض کو کھولتے ہیں اور گناہ کو معاف کرتے ہیں اے اللہ آپ کے لشکر کو شکست نہیں دی جاسکتی اور آپ کے وعدہ کی خلاف ورزی نہیں ہو سکتی اور نہ کسی کوشش والے کی کوشش آپ کے سامنے نفع مند ہو سکتی ہے آپ پاک ہیں اور آپ کی تعریف کے ساتھ۔
Narrated Ali ibn AbuTalib:
The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) used to say when he lay down: O Allah, I seek refuge in Thy noble Person and in Thy perfect Words from the evil of what Thou seizest by its forelock; O Allah! Thou removest debt and sin; O Allah! thy troop's not routed, Thy promise is not broken and the riches of the rich do not avail against Thee. Glory and praise be unto Thee!.