سونے کی دعا کا بیان
راوی: عثمان بن ابوشیبہ , یزید بن ہارون , حماد بن سلمہ , ثابت انس
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ إِذَا أَوَی إِلَی فِرَاشِهِ قَالَ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَکَفَانَا وَآوَانَا فَکَمْ مِمَّنْ لَا کَافِيَ لَهُ وَلَا مُؤْوِيَ
عثمان بن ابوشیبہ، یزید بن ہارون، حماد بن سلمہ، ثابت حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب بستر پر تشریف لاتے تو فرماتے کہ تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں جس نے ہمیں کھانا کھلایا پلایا، ہماری کفایت کی اور ہمیں ٹھکانہ عطا کیا۔ پس کتنے لوگ ایسے ہیں کہ کوئی ان کی کفایت کرنے والا نہیں کوئی ان کو ٹھکانہ دینے والا نہیں۔