صبح و شام کا اذکار وادعیہ مسنونہ
راوی: موسیٰ بن اسماعیل , وہیب , سہیل , ابوہریرہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا سُهَيْلٌ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ کَانَ يَقُولُ إِذَا أَصْبَحَ اللَّهُمَّ بِکَ أَصْبَحْنَا وَبِکَ أَمْسَيْنَا وَبِکَ نَحْيَا وَبِکَ نَمُوتُ وَإِلَيْکَ النُّشُورُ وَإِذَا أَمْسَی قَالَ اللَّهُمَّ بِکَ أَمْسَيْنَا وَبِکَ نَحْيَا وَبِکَ نَمُوتُ وَإِلَيْکَ النُّشُورُ
موسی بن اسماعیل، وہیب، سہیل، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا کہ اللَّهُمَّ بِکَ أَصْبَحْنَا وَبِکَ أَمْسَيْنَا وَبِکَ نَحْيَا وَبِکَ نَمُوتُ وَإِلَيْکَ النُّشُورُ الخ۔ ۔ اے اللہ ہم نے آپ کے نام کے ساتھ صبح کی اور آپ کے نام سے شام کی اور آپ کے نام سے زندہ ہیں اور آپ کے نام پر مرتے ہیں اور آپ کی طرف ہی لوٹنا ہے اور جب شام ہو تو کہے اے اللہ ہم آپ کے نام سے شام کرتے ہیں اور آپ کے نام سے زندہ ہیں اور آپ کے نام پر مریں گے اور آپ کی طرف ہی لوٹنا ہے۔
Narrated AbuHurayrah:
The Prophet (peace_be_upon_him) used to say in the morning: "O Allah, by Thee we come to the morning, by Thee we come to the evening, by Thee are we resurrected." In the evening he would say: "O Allah, by Thee we come to the evening, by Thee we die, and to Thee are we resurrected."