سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ ادب کا بیان ۔ حدیث 1699

آدمی کا کسی آدمی سے پناہ مانگنا

راوی: مسدد , سہل بن بکار , ابوعوانہ , عثمان بن ابوشیبہ , جریر ابن عمر

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَسَهْلُ بْنُ بَکَّارٍ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ح و حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ الْمَعْنَی عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ اسْتَعَاذَکُمْ بِاللَّهِ فَأَعِيذُوهُ وَمَنْ سَأَلَکُمْ بِاللَّهِ فَأَعْطُوهُ وَقَالَ سَهْلٌ وَعُثْمَانُ وَمَنْ دَعَاکُمْ فَأَجِيبُوهُ ثُمَّ اتَّفَقُوا وَمَنْ آتَی إِلَيْکُمْ مَعْرُوفًا فَکَافِئُوهُ قَالَ مُسَدَّدٌ وَعُثْمَانُ فَإِنْ لَمْ تَجِدُوا فَادْعُوا اللَّهَ لَهُ حَتَّی تَعْلَمُوا أَنْ قَدْ کَافَأْتُمُوهُ

مسدد، سہل بن بکار، ابوعوانہ، عثمان بن ابوشیبہ، جریر حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جو اللہ کی نام پر تم سے پناہ مانگے اسے پناہ دو اور جو تم سے اللہ کے نام پر سوال کرے اسے دو سہل اور عثمان نے اپنی روایات میں کہا کہ آپ نے فرمایا کہ جو تمہیں بلائے اس کی دعوت قبول کرو آگے تمام رواة متفق ہیں۔ اور جو تم سے نیکی کرے تو اس کی نیکی کا بدلہ دو۔ مسدد اور عثمان نے اپنی روایت میں کہا کہ اگر تمہیں کوئی چیز بدلہ کے لئے نہ ملے تو اس کے لئے اتنی دعا کرو کہ تمہیں یقین ہوجائے کہ تم نے اس کا بدلہ پورا کردیا ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں