سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ ادب کا بیان ۔ حدیث 1706

حسب ونسب پر تفاخر جائز نہیں

راوی: موسیٰ بن مروان رقی , معافی , احمد بن سعید ہمدانی , ابن وہب , ہشام بن سعد , سعید بن ابوسعید , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ مَرْوَانَ الرَّقِّيُّ حَدَّثَنَا الْمُعَافَي ح و حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الْهَمْدَانِيُّ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ وَهَذَا حَدِيثُهُ عَنْ هِشَامِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ قَدْ أَذْهَبَ عَنْکُمْ عُبِّيَّةَ الْجَاهِلِيَّةِ وَفَخْرَهَا بِالْآبَائِ مُؤْمِنٌ تَقِيٌّ وَفَاجِرٌ شَقِيٌّ أَنْتُمْ بَنُو آدَمَ وَآدَمُ مِنْ تُرَابٍ لَيَدَعَنَّ رِجَالٌ فَخْرَهُمْ بِأَقْوَامٍ إِنَّمَا هُمْ فَحْمٌ مِنْ فَحْمِ جَهَنَّمَ أَوْ لَيَکُونُنَّ أَهْوَنَ عَلَی اللَّهِ مِنْ الْجِعْلَانِ الَّتِي تَدْفَعُ بِأَنْفِهَا النَّتِنَ

موسی بن مروان رقی، معافی، احمد بن سعید ہمدانی، ابن وہب، ہشام بن سعد، سعید بن ابوسعید، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ بیشک اللہ نے تم سے جاہلیت کے نخوت کو دور کر دیا اور اس زمانہ کی آباء اجداد پر فخر کرنے کی عادت کو۔ انسان دو طرح ہیں۔ یا تو ڈرنے والے مومن بندے۔ یا فاسق وفاجر بدبخت بندے۔ تم سب آدم علیہ السلام کے بیٹے ہو اور آدم مٹی سے پیدا کئے گئے ہیں لوگ اپنی قوموں پر فخر کرنا ضرور چھوڑ دیں گے کیونکہ وہ جہنم کے کوئلوں میں سے ایک کوئلہ ہی ہے ورنہ اللہ کے نزدیک گوبر کے اس کیڑے سے زیادہ ذلیل ہوجائیں گے جو اپنی ناک سے بدبو اور گندگی کو دھکیلتا ہے۔

Narrated AbuHurayrah:
The Prophet (peace_be_upon_him) said: Allah, Most High, has removed from you the pride of the pre-Islamic period and its boasting in ancestors. One is only a pious believer or a miserable sinner. You are sons of Adam, and Adam came from dust. Let the people cease to boast about their ancestors. They are merely fuel in Jahannam; or they will certainly be of less account with Allah than the beetle which rolls dung with its nose.

یہ حدیث شیئر کریں