سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ ادب کا بیان ۔ حدیث 1715

محبت کرنے والے کا محبوب سے کہنا کہ میں تجھ سے محبت کرتا ہوں

راوی: مسلم بن ابر اہیم , مبارک بن فضالہ , ثابت بنانی انس بن مالک

حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا الْمُبَارَکُ بْنُ فَضَالَةَ حَدَّثَنَا ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ رَجُلًا کَانَ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمَرَّ بِهِ رَجُلٌ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي لَأُحِبُّ هَذَا فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْلَمْتَهُ قَالَ لَا قَالَ أَعْلِمْهُ قَالَ فَلَحِقَهُ فَقَالَ إِنِّي أُحِبُّکَ فِي اللَّهِ فَقَالَ أَحَبَّکَ الَّذِي أَحْبَبْتَنِي لَهُ

مسلم بن ابراہیم، مبارک بن فضالہ، ثابت بنانی حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک شخص بیٹھا تھا کہ ایک اور آدمی وہاں سے گذرا اس آدمی نے کہا یا رسول اللہ بیشک میں اس سے محبت کرتا ہوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ کیا تو نے اسے بتایا ہے؟ اس نے کہا نہیں آپ نے فرمایا کہ جا اسے بتا۔ راوی کہتے ہیں کہ وہ اسے جا کر ملا اور کہا کہ میں اللہ کے لئے آپ سے محبت کرتا ہوں اس دوسرے نے کہا تجھ سے وہ ذات محبت کرے جس کے لئے تو نے مجھ سے محبت کی۔ یعنی اللہ تعالی۔

Narrated Anas ibn Malik:
A man was with the Prophet (peace_be_upon_him) and a man passed by him and said: Apostle of Allah! I love this man. The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) then asked: Have you informed him? He replied: No. He said: Inform him. He then went to him and said: I love you for Allah's sake. He replied: May He for Whose sake you love me love you!

یہ حدیث شیئر کریں