کسی کو نیکی کرتے دیکھ کر اس سے محبت کرنا
راوی: وہب بن بقیہ , خالد , یونس بن عبید , ثابت , انس بن مالک
حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ رَأَيْتُ أَصْحَابَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرِحُوا بِشَيْئٍ لَمْ أَرَهُمْ فَرِحُوا بِشَيْئٍ أَشَدَّ مِنْهُ قَالَ رَجُلٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ الرَّجُلُ يُحِبُّ الرَّجُلَ عَلَی الْعَمَلِ مِنْ الْخَيْرِ يَعْمَلُ بِهِ وَلَا يَعْمَلُ بِمِثْلِهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَرْئُ مَعَ مَنْ أَحَبَّ
وہب بن بقیہ، خالد، یونس بن عبید، ثابت، حضرت انس بن مالک فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ کو اتنا خوش نہیں دیکھا کسی بات پر جتنا اس بات پر کہ ایک آدمی نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک آدمی کسی سے اس کے کسی عمل خیر کی بناء پر محبت کرتا ہے اور وہ خود اس عمل خیر پر عامل نہیں ہے اس کا کیا حکم ہے۔ آپ نے فرمایا کہ آدمی جس سے محبت کرتا ہوگا اس کے ساتھ ہوگا۔