نیکی کی رہنمائی کرنا بجائے خود نیکی ہے
راوی: محمد بن کثیر , سفیان , اعمش , ابوعمرو , شیبانی , ابومسعود الانصاری
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي عَمْرٍو الشَّيْبَانِيِّ عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ جَائَ رَجُلٌ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أُبْدِعَ بِي فَاحْمِلْنِي قَالَ لَا أَجِدُ مَا أَحْمِلُکَ عَلَيْهِ وَلَکِنْ ائْتِ فُلَانًا فَلَعَلَّهُ أَنْ يَحْمِلَکَ فَأَتَاهُ فَحَمَلَهُ فَأَتَی رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ دَلَّ عَلَی خَيْرٍ فَلَهُ مِثْلُ أَجْرِ فَاعِلِهِ
محمد بن کثیر، سفیان، اعمش، ابوعمرو، شیبانی، حضرت ابومسعود الانصاری فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرا راستہ منقطع ہوگیا پس مجھے سواری عطا فرمائیے آپ نے فرمایا کہ میں تو کوئی ایسی سواری نہیں پاتا کہ اس پر تجھے سوار کروں لیکن فلاں کے پاس چلا جا شاید وہ تجھے سواری پر سوار کردے۔ وہ اس شخص کے پاس گیا تو اس نے سواری اسے دیدی وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور آپ کو بتلایا تو آپ نے فرمایا جس نے کسی نیکی اور خیر کی طرف راہنمائی کی تو اس کو نیکی کرنے والے جتنا اجر ملے گا۔