خط میں اپنا نام پہلے لکھنا چاہیے
راوی: احمد بن حنبل , ہشی , منصور , ابن سیرین , احمد مرہ ہشیم , علاء بن الحضرمی
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ ابْنِ سِيرِينَ قَالَ أَحْمَدُ قَالَ مَرَّةً يَعْنِي هُشَيْمًا عَنْ بَعْضِ وَلَدِ الْعَلَائِ أَنَّ الْعَلَائَ بْنَ الْحَضْرَمِيِّ کَانَ عَامِلَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی الْبَحْرَيْنِ فَکَانَ إِذَا کَتَبَ إِلَيْهِ بَدَأَ بِنَفْسِهِ
احمد بن حنبل، ہشیم، منصور، ابن سیرین، احمد مرہ ہشیم، حضرت علاء بن الحضرمی کی بعض اولاد سے مروی ہے کہ حضرت علاء نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف سے بحرین کے گورنر تھے جب وہ آپ کی طرف کوئی مکتوب لکھتے تو ابتداء اپنے نام سے کرتے۔