سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ ادب کا بیان ۔ حدیث 1729

والدین سے حسن سلوک کا بیان

راوی: محمد بن عیسی , حارث بن مرہ , کلیب بن منفعہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَی حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ مُرَّةَ حَدَّثَنَا کُلَيْبُ بْنُ مَنْفَعَةَ عَنْ جَدِّهِ أَنَّهُ أَتَی النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَنْ أَبَرُّ قَالَ أُمَّکَ وَأَبَاکَ وَأُخْتَکَ وَأَخَاکَ وَمَوْلَاکَ الَّذِي يَلِي ذَاکَ حَقٌّ وَاجِبٌ وَرَحِمٌ مَوْصُولَةٌ

محمد بن عیسی، حارث بن مرہ، حضرت کلیب بن منفعہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے اور عرض کیا یا رسول اللہ میں کس کے ساتھ حسن سلوک کروں؟ فرمایا کہ اپنی ماں کے ساتھ باپ کے ساتھ بہن بھائی اور اپنے آزاد کرنے والے کے ساتھ جس کا حق واجب ہے اور جس سے صلہ رحمی اور قرابت داری ہے۔

Narrated Bakr ibn al-Harith al-Anmari:
Bakr went to the Prophet (peace_be_upon_him) and said: Apostle of Allah! to whom should I show kindness? He said: Your mother, your sister, your brother and the slave whom you set free and who is your relative, a due binding (on you), and a tie of relationship which should be joined.

یہ حدیث شیئر کریں