یتیموں کی کفالت کی فضیلت کا بیان
راوی: مسدد , یزید بن زریع , منہاس بن فہم , شداد ابوعمار عون بن مالک الاشجعی
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا النَّهَّاسُ بْنُ قَهْمٍ قَالَ حَدَّثَنِي شَدَّادٌ أَبُو عَمَّارٍ عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِکٍ الْأَشْجَعِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَا وَامْرَأَةٌ سَفْعَائُ الْخَدَّيْنِ کَهَاتَيْنِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَأَوْمَأَ يَزِيدُ بِالْوُسْطَی وَالسَّبَّابَةِ امْرَأَةٌ آمَتْ مِنْ زَوْجِهَا ذَاتُ مَنْصِبٍ وَجَمَالٍ حَبَسَتْ نَفْسَهَا عَلَی يَتَامَاهَا حَتَّی بَانُوا أَوْ مَاتُوا
مسدد، یزید بن زریع، منہاس بن فہم، شداد ابوعمار حضرت عون بن مالک الاشجعی فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں اور وہ عورت جو بدہیبت سیاہ رخسار والی ہو (کنایہ ہے اس بات سے کہ اس نے شوہر کے مرنے کے بعد اس کے یتیم بچوں کی کفالت میں اپنا زیب و زینت چھوڑ دیا ہو) ان دوانگلیوں کی طرح ہوں گے قیامت کے روز (جس طرح دو انگلیاں بالکل قریب ہیں اسی طرح ایسی عورت میرے قریب ہوگی) اور آپ درمیانی اور آپ درمیانی انگلی اور انگشت شہادت سے اشارہ فرما رہے تھے اس سے مراد وہ عورت جو عزت ومنصب اور حسن وجمال والی ہو اور شوہر کے مرنے کے بعد اس کے یتیم بچوں کی کفالت کے لئے اپنے آپ کو شادی سے روکے رکھے یہاں تک کہ وہ بڑے ہوجائیں یا مر جائیں۔
Narrated Awf ibn Malik al-Ashja'i':
The Prophet (peace_be_upon_him) said: I and a woman whose cheeks have become black shall on the Day of Resurrection be like these two (pointing to the middle and forefinger), i.e. a woman of rank and beauty who has been bereft of her husband and devotes herself to her fatherless children till they go their separate ways or die.