پڑوسی کے حقوق کا بیان
راوی: مسدد , حماد , یحیی بن سعید , ابوبکر بن محمد , عمرہ , عائشہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي بَکْرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ عَمْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَا زَالَ جِبْرِيلُ يُوصِينِي بِالْجَارِ حَتَّی قُلْتُ لَيُوَرِّثَنَّهُ
مسدد، حماد، یحیی بن سعید، ابوبکر بن محمد، عمرہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جبرائیل مجھے مسلسل پڑوسی کے حقوق کے بارے میں وصیت کرتے رہے یہاں تک کہ میں نے اپنے دل میں کہا کہ پڑوسی کو وراث بنا دیں گے۔