سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ ادب کا بیان ۔ حدیث 1754

غلام وباندی کے حقوق کا بیان

راوی: ابراہیم بن موسیٰ رازی , موئمل بن فضل حرانی , عیسی , فضیل , ابونعیم , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَی الرَّازِيُّ قَالَ أَخْبَرَنَا ح و حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ الْفَضْلِ الْحَرَّانِيُّ قَالَ أَخْبَرَنَا عِيسَی حَدَّثَنَا فُضَيْلٌ يَعْنِي ابْنَ غَزْوَانَ عَنْ ابْنِ أَبِي نُعْمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو الْقَاسِمِ نَبِيُّ التَّوْبَةِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ قَذَفَ مَمْلُوکَهُ وَهُوَ بَرِيئٌ مِمَّا قَالَ جُلِدَ لَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حَدًّا قَالَ مُؤَمَّلٌ حَدَّثَنَا عِيسَی عَنْ الْفُضَيْلِ يَعْنِي ابْنَ غَزْوَانَ

ابراہیم بن موسیٰ رازی، موئمل بن فضل حرانی، عیسی، فضیل، ابونعیم، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ مجھ سے ابوالقاسم نبی التوبہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بیان فرمایا کہ جس شخص نے اپنے مملوک (غلام یا لونڈی) پر قذف (زنا کی تہمت) لگائی اور وہ اس کے الزام سے پاک ہو (حقیقتاً تو اگرچہ دنیا میں اس کے مالک پر حد قذف یعنی80کوڑے نہیں لگیں لیکن قیامت کے روز اسے حد قذف لگے گی۔

یہ حدیث شیئر کریں