اجازت لینے کا بیان
راوی: ربیع بن سلیمان مؤذن , ابن وہب , سلیمان بن بلال , کثیر , ولید , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْمُؤَذِّنُ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ عَنْ سُلَيْمَانَ يَعْنِي ابْنَ بِلَالٍ عَنْ کَثِيرٍ عَنْ الْوَلِيدِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا دَخَلَ الْبَصَرُ فَلَا إِذْنَ
ربیع بن سلیمان مؤذن ، ابن وہب، سلیمان بن بلال، کثیر، ولید، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جب نگاہ گھر کے اندر ڈال دی تو اجازت کی کوئی ضرورت نہیں اگر کسی نے اجازت لینے سے قبل گھر میں نظر دوڑا دی تو اب اسے اجازت لینے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ اجازت تو اسی لئے ہوتی ہے تاکہ گھر کے اندر کا حال نہ دیکھ سکے۔
Narrated AbuHurayrah:
The Prophet (peace_be_upon_him) said: When one has a look into the house, then there is no (need of) permission.