اجازت لیتے وقت دروازہ کھٹکھٹانے کا بیان
راوی: مسدد , بشر , شعبہ , محمد بن المنکدر
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا بِشْرٌ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْکَدِرِ عَنْ جَابِرٍ أَنَّهُ ذَهَبَ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي دَيْنِ أَبِيهِ فَدَقَقْتُ الْبَابَ فَقَالَ مَنْ هَذَا قُلْتُ أَنَا قَالَ أَنَا أَنَا کَأَنَّهُ کَرِهَهُ
مسدد، بشر، شعبہ، حضرت محمد بن المنکدر سے روایت ہے کہ حضرت جابر اپنے والد حضرت عبداللہ کے قرضہ کے بارے میں گفتگو کے لئے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس گئے پس میں نے دروازہ کھٹکھٹایا آپ نے فرمایا کہ کون ہے؟ میں نے کہا میں ہوں۔ آپ نے فرمایا کہ میں میں کیا؟ گویا کہ آپ کو یہ ناگوار ہوا۔ (جب تک کہ نام معلوم نہ ہوجائے)