کس کو سلام میں پہل کرنا چاہیے؟
راوی: احمد بن حنبل , عبدالرزاق , معمر , ہمام بن منبہ ابوہریرہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّةٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُسَلِّمُ الصَّغِيرُ عَلَی الْکَبِيرِ وَالْمَارُّ عَلَی الْقَاعِدِ وَالْقَلِيلُ عَلَی الْکَثِيرِ
احمد بن حنبل، عبدالرزاق، معمر، ہمام بن منبہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ چھوٹا سلام کرے بڑے کو اور راستہ چلنے والا بیٹھے ہوئے کو سلام کرے اور تھوڑے لوگوں کا گروہ زیادہ لوگوں کے گروہ کو سلام کرے۔