تعظیما کسی کے لئے کھڑے ہونا
راوی: محمد بن بشار , محمد بن جعفر , شعبہ ,
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ شُعْبَةَ بِهَذَا الْحَدِيثِ قَالَ فَلَمَّا کَانَ قَرِيبًا مِنْ الْمَسْجِدِ قَالَ لِلْأَنْصَارِ قُومُوا إِلَی سَيِّدِکُمْ
محمد بن بشار، محمد بن جعفر، شعبہ، اس سند سے بھی سابقہ حدیث منقول ہے اس میں یہ ہے کہ جب سعد مسجد نبوی کے قریب آگئے تو آپ نے انصار سے فرمایا کہ اپنے سردار کی طرف کھڑے ہوجاؤ۔