باپ کا اولاد کو (محبت میں) بوسہ دینا
راوی: مسدد , سفیان , زہری , ابوسلمہ , ابوہریرہ , اقرع بن حابس , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ الْأَقْرَعَ بْنَ حَابِسٍ أَبْصَرَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يُقَبِّلُ حُسَيْنًا فَقَالَ إِنَّ لِي عَشَرَةً مِنْ الْوَلَدِ مَا فَعَلْتُ هَذَا بِوَاحِدٍ مِنْهُمْ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ لَا يَرْحَمُ لَا يُرْحَمُ
مسدد، سفیان، زہری، ابوسلمہ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت اقرع بن حابس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ حضرت حسن کو بوسہ دے رہے ہیں اقرع نے کہا کہ میرے دس لڑکے ہیں میں نے تو ان میں سے کسی کے ساتھ یہ نہیں کیا تو رسول اللہ نے فرمایا کہ جو رحم نہیں کرتا اس پر رحم نہیں کیا جاتا ۔