اللہ تعالیٰ کا قول کہ وہ بہت زبردست حکمت والا ہے تمہارا رب حکمت والا ہے تمہارا راب پاک ہے عزت کا مالک ہے اللہ اور اس کے رسول ہی کے لئے عزت ہے اور اس شخص کا بیان جو اللہ کی عزت اور اس کی صفات کی قسم کھائے۔ انس نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جہنم کہے گی تیری عزت کی قسم بس بس، ابوہریرہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا کہ جنت اور دوزخ کے درمیان ایک شخص باقی رہ جائے گا جو جنت میں داخل ہونے والے دوزخیوں میں سب سے آخری ہو گا وہ کہے گا اے میرے رب میرا چہرہ دوزخ کی جانب سے پھیر دے، تیری عزت کی قسم میں اس کے سوا کچھ طلب نہ کروں گا ، ابوسعید نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ عزوجل فرمائے گا تیرے لئے یہ اور اس جیسی دس اور حضرت ایوب نے دعا کی تیری عزت کی قسم مجھے تیری برکت سے بے نیازی نہیں ہے۔
راوی: ابومعمر , عبدالوارث , حسین , معلم , عبداللہ بن بریدہ , یحیی بن یعمر , ابن عباس
حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ حَدَّثَنَا حُسَيْنٌ الْمُعَلِّمُ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُرَيْدَةَ عَنْ يَحْيَی بْنِ يَعْمَرَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَقُولُ أَعُوذُ بِعِزَّتِکَ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ الَّذِي لَا يَمُوتُ وَالْجِنُّ وَالْإِنْسُ يَمُوتُونَ
ابومعمر، عبدالوارث، حسین، معلم، عبداللہ بن بریدہ، یحیی بن یعمر، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کرتے ہیں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میں تیری عزت کی پناہ مانگتا ہوں تو وہ ہے کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں اور تجھ پر موت نہ آئے گی، لیکن تمام جن اور انس مر جائیں گے۔
Narrated Ibn 'Abbas:
The Prophet used to say, "I seek refuge (with YOU) by Your 'Izzat, None has the right to be worshipped but You Who does not die while the Jinns and the human beings die."