اللہ تعالیٰ کا قول کہ اللہ سمیع وبصیر ہے۔ اور اعمش تیمیم وہ عروہ سے وہ حضرت عائشہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ خدا کا شکر ہے جو تمام آوازوں کو سنتا ہے، تو اللہ تعالی نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ آیت نازل فرمائی کہ اللہ نے اس کی بات سن لی جو آپ سے اپنے شوہر کے متعلق جھگڑا کرتی ہے۔
راوی: سلیمان بن حرب , حماد بن زید , ایوب , ابوعثمان , ابوموسیٰ
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ عَنْ أَبِي مُوسَی قَالَ کُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَکُنَّا إِذَا عَلَوْنَا کَبَّرْنَا فَقَالَ ارْبَعُوا عَلَی أَنْفُسِکُمْ فَإِنَّکُمْ لَا تَدْعُونَ أَصَمَّ وَلَا غَائِبًا تَدْعُونَ سَمِيعًا بَصِيرًا قَرِيبًا ثُمَّ أَتَی عَلَيَّ وَأَنَا أَقُولُ فِي نَفْسِي لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ فَقَالَ لِي يَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ قَيْسٍ قُلْ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ فَإِنَّهَا کَنْزٌ مِنْ کُنُوزِ الْجَنَّةِ أَوْ قَالَ أَلَا أَدُلُّکَ بِهِ
سلیمان بن حرب، حماد بن زید، ایوب، ابوعثمان، ابوموسیٰ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ ہم لوگ سفر میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھے، پس جب ہم لوگ بلندی پر چڑھتے تو تکبیر کہتے آپ نے فرمایا کہ اپنے اوپر نرمی کرو، تم کسی بہرے اور غیرحاضر کو نہیں پکارتے بلکہ تم سننے والے دیکھنے والے کو پکارتے ہو، پھر آپ میرے پاس تشریف لائے اس وقت میں اپنے دل میں لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ کہہ رہا تھا، آپ نے مجھ سے فرمایا کہ اے عبداللہ بن قیس تو (لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ) کہہ، اس لئے کہ جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے یا فرمایا کہ میں تم کو (جنت کا خزانہ) نہ بتلاؤں۔
Narrated Abu Musa:
We were with the Prophet on a journey, and whenever we ascended a high place, we used to say, "Allahu Akbar." The Prophet said, "Don't trouble yourselves too much! You are not calling a deaf or an absent person, but you are calling One Who Hears, Sees, and is very near." Then he came to me while I was saying in my heart, "La hawla wala quwwatta illa billah (There is neither might nor power but with Allah)." He said, to me, "O 'Abdullah bin Qais! Say, 'La hawla wala quwwata illa billah (There is neither might nor power but with Allah), for it is one of the treasures of Paradise." Or said, "Shall I tell you of it?"