راستہ سے تکلیف دہ چیز کو ہٹانا چاہیے
راوی: احمد بن محمد بن مروزی , علی بن حصین , عبداللہ بن ابوبریدہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْوَزِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ حُسَيْنٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُرَيْدَةَ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي بُرَيْدَةَ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ فِي الْإِنْسَانِ ثَلَاثُ مِائَةٍ وَسِتُّونَ مَفْصِلًا فَعَلَيْهِ أَنْ يَتَصَدَّقَ عَنْ کُلِّ مَفْصِلٍ مِنْهُ بِصَدَقَةٍ قَالُوا وَمَنْ يُطِيقُ ذَلِکَ يَا نَبِيَّ اللَّهِ قَالَ النُّخَاعَةُ فِي الْمَسْجِدِ تَدْفِنُهَا وَالشَّيْئُ تُنَحِّيهِ عَنْ الطَّرِيقِ فَإِنْ لَمْ تَجِدْ فَرَکْعَتَا الضُّحَی تُجْزِئُکَ
احمد بن محمد بن مروزی، علی بن حصین، عبداللہ بن حضرت ابوبریدہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سنا آپ فرماتے تھے کہ انسان کے جسم میں تین سو ساٹھ جوڑ ہیں پس اس کے اوپر لازم ہے کہ ہر جوڑ کی طرف سے صدقہ کرے صحابہ نے عرض کیا یا رسول اللہ اتنے صدقے کرنے کی طاقت کس کو ہے؟ آپ نے فرمایا کہ مسجد میں پڑی ہوئی ناک کی ریزش کو مٹی میں داخل کرنا اور راستہ سے تکلیف دہ چیز کو دور کر دینا صدقہ ہیں اور اگر تم ایسا نہ کر پاؤ تو چاشت کی دو نمازیں تمہارے لئے کافی ہیں۔
Narrated Buraydah ibn al-Hasib:
I heard the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) say: A human being has three hundred and sixty joints for each of which he must give alms. The people asked him: Who is capable of doing this ? He replied: It may be mucus in the mosque which you bury, and something which you remove from the road; but if you do not find such, two rak'ahs in the forenoon will be sufficient for you.