سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ ادب کا بیان ۔ حدیث 1834

رات کو سوتے وقت آگ یا چراغ بجھا کر سونا چاہیے

راوی: احمد بن محمد بن جنبل , سفیان , زہری , سالم اپنے والد سے یعنی ابن عمر

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ رِوَايَةً وَقَالَ مَرَّةً يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَتْرُکُوا النَّارَ فِي بُيُوتِکُمْ حِينَ تَنَامُونَ

احمد بن محمد بن جنبل، سفیان، زہری، حضرت سالم اپنے والد سے یعنی حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ رات کو جب تم لوگ سوتے ہو تو اپنے گھروں میں آگ یا چراغ جلا ہوا مت چھوڑا کرو۔

یہ حدیث شیئر کریں