صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ توحید کا بیان ۔ حدیث 2305

اللہ تعالیٰ کا قول کہ تاکہ میری آنکھوں کے سامنے تیری پرورش کی جائے۔ اور اللہ کا قول کہ وہ کشتی ہماری آنکھوں کے سامنے چل رہی تھی۔

راوی: موسی بن اسماعیل , جویریہ , نافع , عبداللہ

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا جُوَيْرِيَةُ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ ذُکِرَ الدَّجَّالُ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنَّ اللَّهَ لَا يَخْفَی عَلَيْکُمْ إِنَّ اللَّهَ لَيْسَ بِأَعْوَرَ وَأَشَارَ بِيَدِهِ إِلَی عَيْنِهِ وَإِنَّ الْمَسِيحَ الدَّجَّالَ أَعْوَرُ الْعَيْنِ الْيُمْنَی کَأَنَّ عَيْنَهُ عِنَبَةٌ طَافِيَةٌ

موسی بن اسماعیل، جویریہ، نافع، حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے دجال کا ذکر کیا گیا تو آپ نے فرمایا اللہ تم پر پوشیدہ نہیں رہ سکتا، اللہ تعالیٰ کانا نہیں ہے اور اپنے ہاتھ سے اپنی آنکھوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ مسیح دجال دائیں آنکھ کا کانا ہے گویا کہ اس کی آنکھ انگور ہے جس میں نور نہیں ہے۔

Narrated 'Abdullah:
Ad-Dajjal was mentioned in the presence of the Prophet. The Prophet said, "Allah is not hidden from you; He is not one-eyed," and pointed with his hand towards his eye, adding, "While Al-Masih Ad-Dajjal is blind in the right eye and his eye looks like a protruding grape."

یہ حدیث شیئر کریں