صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ توحید کا بیان ۔ حدیث 2326

اللہ تعالیٰ کا قول کہ فرشتے اور روح اس کی طرف چڑھتے ہیں اور اللہ بزرگ و برتر کا قول کہ اس کی طرف پاکیزہ کلمے چڑھتے ہیں اور ابو جمرہ نے حجرت ابن عباس سے نقل کیا کہ حضرت ابو ذر کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مبعوث ہونے کی خبر ملی تو اپنے بھائی سے کہا کہ میرے لئے اس شخص کے متعلق معلومات حاصل کر جو دعوی کرتا ہے کہ اس کے پاس آسمان سے خبر آتی ہے اور مجاہد نے کہا کہ نیک کام، پاکیزہ کلام کو اٹھا لیتا ہے اور بعض کہتے ہیں کہ "ذی المعارج" سے مراد فرشتے ہیں جو اللہ کی طرف چڑھتے ہیں۔

راوی: عبدالاعلی بن حماد , یزید بن زریع , سعید , قتادہ , ابوالعالیہ , ابن عباس

حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَدْعُو بِهِنَّ عِنْدَ الْکَرْبِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ الْعَظِيمُ الْحَلِيمُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ رَبُّ السَّمَوَاتِ وَرَبُّ الْعَرْشِ الْکَرِيمِ

عبدالاعلی بن حماد ، یزید بن زریع ، سعید ، قتادہ ، ابوالعالیہ ، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مصیبت کے وقت یہ (دعا) پڑھتے تھے (لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ الْعَظِيمُ الْحَلِيمُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ رَبُّ السَّمَوَاتِ وَرَبُّ الْعَرْشِ الْکَرِيمِ) یعنی اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں عرش عظیم کا رب ہے، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ آسمان اور زمین کا رب ہے اور عرش کریم کا رب ہے۔

Narrated Ibn Abbas:
Allah's Apostle used to say at the time of difficulty, "None has the right to be worshipped but Allah, the Majestic, the Most Forbearing. None has the right to be worshipped but Allah, the Lord of the Tremendous Throne. None has the right to be worshipped but Allah, the Lord of the Heavens and the Lord of the Honourable Throne. (See Hadith No. 357, Vol. 8)

یہ حدیث شیئر کریں