صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ توحید کا بیان ۔ حدیث 2344

اللہ تعالی کا قول کہ اللہ تعالی آسمانوں اور زمین کو ٹلنے سے روکے ہوئے ہیں۔

راوی: موسی , ابواعوانہ , اعمش , ابراہیم , علقمہ , عبداللہ

حَدَّثَنَا مُوسَی حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ جَائَ حَبْرٌ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا مُحَمَّدُ إِنَّ اللَّهَ يَضَعُ السَّمَائَ عَلَی إِصْبَعٍ وَالْأَرْضَ عَلَی إِصْبَعٍ وَالْجِبَالَ عَلَی إِصْبَعٍ وَالشَّجَرَ وَالْأَنْهَارَ عَلَی إِصْبَعٍ وَسَائِرَ الْخَلْقِ عَلَی إِصْبَعٍ ثُمَّ يَقُولُ بِيَدِهِ أَنَا الْمَلِکُ فَضَحِکَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ وَمَا قَدَرُوا اللَّهَ حَقَّ قَدْرِهِ

موسی، ابواعوانہ، اعمش، ابراہیم، علقمہ، حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک یہودی عالم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں پہنچا اور کہا کہ اے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ تعالیٰ آسمانوں کو ایک انگلی پر، اور زمین کو ایک انگلی پر اور پہاڑ ایک انگلی پر، درخت اور نہروں کو ایک انگلی پر، اور تمام مخلوق کو ایک انگلی پر رکھے گا، پھر اپنے ہاتھ سے اشارہ کرتے ہوئے فرمائے گا کہ میں بادشاہ ہوں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہنسے اور آیت وَمَا قَدَرُوا اللّٰهَ حَقَّ قَدْرِه 6۔ الانعام : 91)، (ان لوگوں نے اللہ کی قدر نہ کی جس قدر کرنی چاہئے تھی) پڑھی۔

Narrated 'Abdullah:
A Jewish Rabbi came to Allah's Apostle and said, "O Muhammad! Allah will put the Heavens on one finger and the earth on one finger, and the trees and the rivers on one finger, and the rest of the creation on one finger, and then will say, pointing out with His Hand, 'I am the King.' "On that Allah's Apostle smiled and said, "No just estimate have they made of Allah such as due to Him. (39.67)

یہ حدیث شیئر کریں