نبی پاک صلی اللہ وسلم کا اپنے پروردگار سے ذکر و روایت کرنے کا بیان۔
راوی: مسدد , یحیی , تیمی , انس بن مالک ابوہریرہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ عَنْ يَحْيَی عَنْ التَّيْمِيِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ رُبَّمَا ذَکَرَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا تَقَرَّبَ الْعَبْدُ مِنِّي شِبْرًا تَقَرَّبْتُ مِنْهُ ذِرَاعًا وَإِذَا تَقَرَّبَ مِنِّي ذِرَاعًا تَقَرَّبْتُ مِنْهُ بَاعًا أَوْ بُوعًا وَقَالَ مُعْتَمِرٌ سَمِعْتُ أَبِي سَمِعْتُ أَنَسًا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَرْوِيهِ عَنْ رَبِّهِ عَزَّ وَجَلَّ
مسدد، یحیی ، تیمی، انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ کئی بار آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جب بندہ مجھ سے ایک بالشت قریب ہو تو میں اس کے ایک گز قریب ہوتا ہوں اور جب وہ میرے ایک گز قریب ہوتا ہے تو میں اس کے ایک باع (دونوں ہاتھوں کا پھیلاؤ) قریب ہوتا ہوں اور معتمر نے کہا میں نے اپنے والد سے سنا، انہوں نے کہا کہ میں نے انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا وہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اور آپ اپنے پروردگار سے روایت کرتے ہیں۔
Narrated Abu Huraira:
Perhaps the Prophet mentioned the following (as Allah's Saying): "If My slave comes nearer to Me for a span, I go nearer to him for a cubit; and if he comes nearer to Me for a cubit; I go nearer to him for the span of outstretched arms. (See Hadith No. 502)