صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ توحید کا بیان ۔ حدیث 2435

تورات و دیگر کتب الہیہ کی عربی اور دوسری زبانوں میں تفسیر کے جائز ہونے کا بیان۔ اس لئے کہ اللہ تعالی نے فرمایا کہ تورات لاؤ اور اس کو پڑھو اگر تم سچے ہو اور ابن عباس رضی اللہ عنہ نے کہا کہ مجھ سے ابو سفیان بن حرب نے بیان کیا کہ ہرقل نے اپنے مترجم کو بلایا پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا خط منگوایا، انہوں نے اس کو پڑھا اس میں لکھا تھا" بسم اللہ الرحمن الرحیم من محمد عبداللہ ورسولہ الی ھرقل و یا اھل الکتاب تعالوا الی کلمۃ سواء بیننا وبینکم " اللہ کے بندے اور اس کے رسول محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کی طرف سے ہرقل کے نام، اہل کتاب تم اس کلمہ کی طرف آؤ جو ہمارے اور تمہارے درمیان مشترک ہے۔

راوی: محمد بن بشار , عثمان بن عمر , علی بن مبارک , یحیٰی بن کثیر , ابوسلمہ , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَکِ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي کَثِيرٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ کَانَ أَهْلُ الْکِتَابِ يَقْرَئُونَ التَّوْرَاةَ بِالْعِبْرَانِيَّةِ وَيُفَسِّرُونَهَا بِالْعَرَبِيَّةِ لِأَهْلِ الْإِسْلَامِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تُصَدِّقُوا أَهْلَ الْکِتَابِ وَلَا تُکَذِّبُوهُمْ وَقُولُوا آمَنَّا بِاللَّهِ وَمَا أُنْزِلَ الْآيَةَ

محمد بن بشار، عثمان بن عمر، علی بن مبارک، یحیی بن کثیر، ابوسلمہ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ اہل کتاب تورات کو عبرانی زبان میں پڑھتے تھے اور مسلمانوں کے لئے اس کی تفسیر عربی میں کرتے تھے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اہل کتاب کی نہ تو تصدیق کرو اور نہ ان کی تکذیب کرو اور کہو ہم اللہ پر اور اس کی چیز پر جو نازل کی گئی ایمان لائے الخ۔

Narrated Abu Huraira:
The people of the Scripture used to read the Torah in Hebrew and explain it to the Muslims in Arabic. Then Allah's Apostle said, "Do not believe the people of the Scripture, and do not disbelieve them, but say, 'We believe in Allah and whatever has been revealed…' (3.84)

یہ حدیث شیئر کریں