سنن دارمی ۔ جلد دوم ۔ نکاح کا بیان ۔ حدیث 73

صحبت کے وقت کی دعا۔

راوی:

أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ سَالِمٍ عَنْ كُرَيْبٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا يَمْنَعُ أَحَدَكُمْ أَنْ يَقُولَ حِينَ يُجَامِعُ أَهْلَهُ بِسْمِ اللَّهِ اللَّهُمَّ جَنِّبْنَا الشَّيْطَانَ وَجَنِّبْ الشَّيْطَانَ مَا رَزَقْتَنَا فَإِنْ قَضَى اللَّهُ وَلَدًا لَمْ يَضُرَّهُ الشَّيْطَانُ

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص صحبت کے وقت یہ دعا پڑھ لے۔ اللہ کے نام سے آغاز کرتا ہوں اے اللہ ہمیں شیطان سے دور رکھ اور جو اولاد تو ہمیں عطا کرے گا اسے بھی شیطان سے دورکھ۔ اگر اللہ تعالیٰ نے اس کے لئے اولاد مقدر کی ہو تو شیطان اس اولاد کو کوئی نقصان نہیں پہنچائے گا۔

یہ حدیث شیئر کریں