غلاموں اور اہل کتاب کی وراثت کا حکم ۔
راوی:
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْحَكَمِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ أَنَّ عَلِيًّا وَزَيْدًا قَالَا الْمَمْلُوكُونَ وَأَهْلُ الْكِتَابِ لَا يَحْجُبُونَ وَلَا يَرِثُونَ وَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ يَحْجُبُونَ وَلَا يَرِثُونَ
ابراہیم نخعی ارشاد فرماتے ہیں حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت زید فرماتے ہیں غلام لوگ اور اہل کتاب نہ تو کسی کو محجوب کرتے ہیں اور نہ ہی کسی کے وارث بنتے ہیں عبداللہ ارشاد فرماتے ہیں یہ لوگ محجوب کر دیتے ہیں اور وارث نہیں بنتے ہیں۔