غلاموں اور اہل کتاب کی وراثت کا حکم۔
راوی:
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَلِيِّ بْنِ مُسْهِرٍ عَنْ أَشْعَثَ عَنْ الشَّعْبِيِّ أَنَّ عَلِيًّا وَزَيْدًا كَانَا لَا يَحْجُبَانِ بِالْكُفَّارِ وَلَا بِالْمَمْلُوكِينَ وَلَا يُوَرِّثَانِهِمْ شَيْئًا وَكَانَ عَبْدُ اللَّهِ يَحْجُبُ بِالْكُفَّارِ وَبِالْمَمْلُوكِينَ وَلَا يُوَرِّثُهُمْ
شعبی بیان کرتے ہیں حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت زید کافروں اور غلاموں کی وجہ سے کسی کو محجوب قرار نہیں دیتے تھے اور نہ ہی کسی چیز کا وارث قرار دیتے تھے۔ حضرت عبداللہ کفار اور غلاموں کی وجہ سے ورثاء کو محجوب قرار دیتے تھے اور ان کفار اور غلاموں کو وارث قرار نہیں دیتے۔